ضلعی عدالتوں میں ویڈیو لنک گواہی، دلائل ریکارڈ کرنے کی منظوری

لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی عدالتوں میں بذریعہ ویڈیو لنک گواہی، شہادت اور دلائل ریکارڈ کرنے کی منظوری دیدی۔ تمام اضلاع کے سیشن ججوں کو اقدامات کیلئے مراسلہ ارسال کر دیا گیا، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہر ضلعی عدالت میں شہادت، گواہی اور دلائل کیلئے انتظامات کیے جائیں، کمپیوٹر، کیمرے، مائیکروفون، 43 انچ ایل ای ڈی سمیت دیگر انتظامات کیے جائیں۔ گواہی، شہادت، دلائل کیلئے لینڈ لائن، واٹس ایپ، ایمو، فیس بک، سکائپ سمیت دیگر انتظامات کیے جائیں۔ سیشن، سول، مجسٹریٹس عدالتوں میں موجود کمپیوٹر استعمال میں لائے جائیں کام کا دباوٗ دیکھ کر اضافی کمپیوٹر نصب کیا جائے، ضلعی عدالت ضرورت پڑنے پر مزید آئی ٹی سامان اپنے بجٹ سے خرید سکتی ہے، ای کورٹ کیلئے آئی ٹی آلات کی خریداری فوری شروع کی جائے، مراسلہ موصول ہونے کے چھ ہفتے میں تمام اقدامات مکمل کرلئے جائیں، تیاری مکمل ہونے تک پہلے سے موجود ای کورٹ کے ذریعے شہادت، گواہی اور دلائل مکمل کئے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن