ایمن اباد (نمائندہ نوائے وقت ) گوجرانولہ ٹیچنگ ہسپتال شعبہ فزیو تھراپی کو نیو ری وییمپڈ او پی ڈی میں جگہ تفویض کر دی گئی۔ ایم ایس ارشاد اللہ کی خصوصی دلچسپی اور انچارج دیرینہ کاوشوں کے بعد شعبہ فزیو تھراپی کو کو نئی جگہ تفویض کر دی گئی اور ایم ایس ڈاکٹر ارشاد اللہ نے اس کا افتتاح کر دیا۔ ایم ایس نے شعبہ کا تفصیلی دورہ بھی کیا۔ انچارج شعبہ ڈاکٹر عدیل الرحمن نے شعبہ فزیو تھراپی کی ورکنگ ، کام کرنے کی استعداد اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں ایم ایس کو تفصیلی طور پر اگاہ کیا۔
گوجرانولہ ٹیچنگ ہسپتال شعبہ فزیو تھراپی کوجگہ تفویض کر دی گئی
Jun 15, 2024