گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سلنڈر دھماکہ کے باعث فیکٹری کی چھت زمین بوس ہونے سے ملبے تلے دب کر نوجوان جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ کمشنر روڈ پر واقع فیکٹری میں اچانک زوردار دھماکے سے سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں فیکٹری کی چھت زمین بوس ہونے سے دو نوجوان ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو نے حادثہ میں معمولی زخمی ہونے والے دو افراد کو فرسٹ ایڈ دی اور طویل جدو جہد کے بعد ملبے تلے دبے دانش کی نعش اور طلحہ کو زخمی حالت میں نکال لیا۔ طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔