حکومت نے مشکل وقت میں بہترین بجٹ پیش کیا:خرم دستگیر خان 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیرخرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے مشکل وقت میں بہترین بجٹ پیش کیا۔وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے بجٹ عوام دوست ہیں۔مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہی ہے۔مہنگائی و بیروزگاری کا خاتمہ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔قائد عوام میاں نواز شریف کی قیادت میں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز عوامی خدمت میں دن رات مصروف ہے۔مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام دوست اقدامات سے ملک و قوم کی خدمت کی۔ملکی تاریخ میں تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کا سہرا مسلم لیگ ن کے سر ہی ہے۔وہ وقت دور نہیں جب مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کو عمرانی دور حکومت کی تباہی سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریگی۔

ای پیپر دی نیشن