ممتازاحمدبڈانی
انشاء اللہ تبارک حج کے ایام جوں ھی نزدیک پہنچ گئے ہیں خانہ کعبہ کے ساتھ ساتھ مکہ مکرمہ کی گلی کوچوں میں رونقیں ھی رونقیں آچکی ھیں ساتھ میں وادی منیٰ کی خیمہ بستی بھی آباد ھونا شروع ھو گئی ھے تمام سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی جانب سے حجاج کرام کی خدمات کیلیے دن رات محنت کی جا رھی ھے۔امید ھے اس مرتبہ 25 لاکھ کے لگ بھگ حجاج کرام فریضہ حج ادا کریں گے ۔
حج مقامات پر اس مرتبہ سکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں فضائی نگرانی بھی کی جارھی ھے اس طرح غیر قانونی طور پر حج مقامات پر داخل ھونے کی کوشش میں 20 ہزار افراد کے خلاف کارروائی کی کی گئی ھے ۔جن پر فی کس 10 ہزار ریال جرمانے بھی عائد کیے گئے ھیں انکے خلاف اخبارات میں اشتہارات بھی شائع کیے جائیں گے ۔گرفتار افراد کو سزا کے بعد ملک سے بیدخل کردیا جائے گا۔
اگر بات کی جائے پاکستانی حجاج کرام کی تو امسال ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی عازمین حج ،حج کی سعادت حاصل کریں گے اور وہ پاکستان سے سعودی عرب تشریف لا چکے ھیں مزید جو یہاں سعودی عرب میں مقیم ھیں انکی تعداد ابھی واضح نہیں ھے کہ کتنے پاکستانیوں کو حج کے پرمٹ جاری ھوئے ھیں باقی پاکستان حج مشن اس مرتبہ 70 ہزار سرکاری عازمینِ حج کی میزبانی کرے رھا ھے۔ نجی حج کمپنیوں کے ذریعے 90 ہزار کے قریب پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔جو ارض مقدس پہنچ چکے ہیں ۔
سعودی عرب میں ڈی جی حج ، پاکستان حج مشن کی سربراہی میں 6 ڈائریکٹرز مختلف شعبہ جات کے انتظامی امور کے ذمہ دار ہیں۔ حج مشن کے ترجمان کے مطابق عازمینِ حج کی دیکھ بھال اور جملہ سہولیات کی فراہمی کیلئے وزارتِ مذہبی امور کے 166 حج میڈیکل مشن کے 375 ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف اور 511 معاونین حج مکہ ، مدینہ اور جدہ میں 24 گھنٹے مصروف عمل ہیں ۔
مکہ مکرمہ کے مین کنٹرول آفس میں ڈائریکٹر سہولت و تعاون کی سربراہی میں شعبہ انتظامیہ، شکایات منجمنٹ سیل، کال سینٹر، گمشدگی و بازیابی، حرم گائیڈز، مدینہ روانگی و آمد سیل، وہیل چیئر ڈیسک، اکاونٹس سیل کام کر رہے ہیں۔
ڈائریکٹر معاونین کے زیر انتظام مکہ کے 9 انتظامی سیکٹرز میں عازمینِ حج کی رہائش، خوراک اور ٹرانسپورٹ کا نظام مصروف عمل ہے۔ڈائریکٹر مانیٹرنگ کی سربراہی میں 902 نجی حج کمپنیوں کی مانیٹرنگ اور انکے ذریعے آنے والے قریبا ً90 ہزار نجی حجاج کی شکایات کا ازالہ اور فیڈ بیک لیا جا رہا ہے۔
اب تک 457 نجی حج کمپنیوں کی مانیٹرنگ مکمل ہو چکی ہے۔85شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 78 کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔ڈائریکٹر حج میڈیکل مشن کے زیر انتظام مکہ اور مدینہ میں ایک ایک مرکزی ہسپتال اور درجن بھر ڈسپنسریاں کام کر رہی ہیں ۔
وزارت کے نئے اقدام
حج ڈیجیٹائزیشن سے منسلک ہو چکا ہے ،پاک حج موبائل ایپ کے ذریعے عازمینِ حج کی تمام تر معلومات اس پر دستاب ہیں۔اس ایپ کے ذریعے راستوں کی رہنمائی، شکایات کا فوری ازالہ ہو سکتا ہے ۔
شارٹ حج پیکیج
مختصر چھٹیوں کے باعث مقامی و سمندر پار پاکستانیوں کیلئے 20 تا 25 دن پر مشتمل شارٹ حج پیکیج کا اجرا بھی کیا گیا ہے۔
مکتب کی بہتر کیٹگری کی سہولت
ڈبل /ٹرپل بیڈ فیملی رومز
اضافی اخراجات کی ادائیگی پر مکہ مکرمہ میں ڈبل اور ٹرپل بیڈ کے الگ فیملی رومز کی سہولت کی پیشکش بھیرکھی گئی ہے۔
مناسک حج اور انتظامی امور کا تربیتی نصاب
عازمینِ حج کی جامع تربیت کیلئے ملک بھر میں تحصیل اور ضلع کی سطح پر ملٹی میڈیا کے ذریعے دو تربیتی ورکشاپس کا انعقاد مدینہ منورہ میں مرکزیہ کا حصول تمام پاکستانی عازمینِ حج کا مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ؐ سے قریب ترین 3، 4، 5 ستار ہوٹلز کا بندوبست کے علاوہ تمام عازمین کرام کو ایام حج میں منیٰ، عرفات، مذدلفہ اور جمرات کے درمیان مشاعر ٹرین کی سہولت مہیا کی جائے گی۔ منیٰ عرفات میں مکتب سی کی سہولت اضافی اخراجات کی ادائیگی پر سپانسرشپ سکیم میں مکتب کی اکانومی پلس کیٹیگری "سی" کی سہولت کے علاوہ گفٹ پیکیج (پاکستان) رکھا گیا ہے۔تمام عازمینِ حج کیلئے مخصوص شناخت اور کیو آر کوڈ سے مزئین ایک بڑا ٹرالی بیگ، ایک ہینڈ کیری اور شوز بیگ لے کا اہتمام کیا گیا ہے۔اس کے علا وہ خواتین عازمینِ حج کیلئے پاکستانی پرچم والا ایک عدد سبز سکارف اور مرد عازمینِ حج کیلئے ایک عدد احرام بیلٹ شامل ہے۔
اپنے پیاروں سے فوری رابطہ
سفر حج پر روانگی سے قبل پاکستان اور سعودی عرب میں اپنے رشتہ داروں سے آسان اور فوری رابطہ کیلئے 120 منٹ اور 8 جی بی ڈیٹا کی حامل سم مہیا کی گئی ھے۔
گزشتہ دنوںوزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین حج ان انتظامات کا جائزہ لینے خود سعودی عرب پہنچے تھے۔ اسلام آباد سے آنے والی سعودی ایئر لائنزکی پرواز نمبر 3727کے ذریعے 380 عازمین کرام کی آخری فلائٹ بھی جدہ پہنچ چکی ہے ۔ اس طرح سرکاری حج سکیم کے تحت 70 ہزار عازمین حج ارض مقدس بخیر یت پہنچ چکے ہیں ۔جبکہ نجی حج سکیم کے ذریعے 90 ہزار کے قریب عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں ۔سعودی مکاتب کی جانب سے منیٰ اور عرفات میں عازمینِ حج کے 5 روزہ قیام کی تیاریاں مکمل بھی مکمل کر لی گئیں ھیں۔
عازمینِ حج کی وادیِ منیٰ کیلئے روانگی کیلئے 13 اور 14 جون کی درمیانی شب مقرر ہے۔ پاکستان حج مشن نے وادیِ منیٰ میں عازمینِ حج کی سہولت کیلئے کیمپ آفس قائم کر رکھا ہے۔ کیمپ آفس سے معلومات و رہنمائی، شکایات، امراض و اموات کے بارے معلومات حاصل ہو سکتی ہیں۔ وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین اور وفاقی سیکرٹری ذوالفقار حیدر حج آپریشن کی براہ راست نگرانی کریں گے۔
یہاں پر یہ بات بھی قابل ذکر ھے کہ 88 ممالک سے 2322 حاجی اس سال شاھی مہمان کے طور پر فریضہ حج ادا کریں جنہیں شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود کی کی خصوصی دعوت پر بلوایا گیا ھے ۔