گوجرخان ،(نامہ نگار)پوٹھوہار پریس کلب انتخابا ت برائے 2024/25 کے سلسلہ میں 14 جون کو ا میدواروں نے دن دو بجے سے شام چار بجے تک۔ اپنے کاغذات نامزدگی چیئرمین الیکشن بورڈ عثمان قریشی ایڈوکیٹ و ممبران چوہدری محبوب جٹ،ملک آصف کے پاس جمع کروائے جبکہ اعتراضات، جوا ب اعتراضات اور سماعت ، کاغذات واپسی کا عمل بھی یکساں دن ہی مکمل کیا گیا ۔ گورننگ باڈی کے را جہ ظفر بھٹی۔ راجہ عباس۔ ملک سلیم اختر۔ طاہر شاہ اور خرم شاہ کے مد مقابل کاغذات واپس اور جمع نہ کرائے گئے جس پر پانچ گورننگ باڈی کے امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے۔ انتخابات 22 جون کو انعقاد پذیر ہوں گے جس کے لیے طلعت محمود سیال گروپ اور جرنلسٹس گروپ کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ۔ طلعت سیال گروپ کے ملک جاوید اقبال صدر کی امیدوار ہوں گے۔خواجہ محمد ظہیر نے سینئر نائب صدر کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔راجہ ثاقب بشیر نائب صدر اول جبکہ مرزا رفعت محمود نائب صدر دوم کے لیے کاغذات نامزدگی چیئرمین الیکشن بورڈ کے پاس جمع کروائے ۔راجہ ضیاء الحق جنرل سیکرٹری کے امیدوار ہوں گے ۔ مرزا محمد ندیم ایڈیشنل سیکر ٹر ی۔ راجہ فیصل اقبال خان جوائنٹ سیکرٹری۔ ہارون جٹ فنانس سیکرٹری۔ خاور کیانی نے انفار میشن سیکرٹری کے لیے کاغذات نامزدگی چیئرمین الیکشن بورڈ عثمان قریشی ایڈوکیٹ ممبران چوہدری محبوب جٹ اور اصف ملک پاس جمع کرائے۔ ۔۔ جرنلسٹس پینل کی طرف صدر کے لیے خان لیاقت علی۔ سینئر نائب صدر کے لئے ملک راشد ۔ نائب صدر اول ڈاکٹر وقار بٹ۔ نائب صدر دوم کے لئے نصیر بھٹی۔ جنرل سیکرٹری کے لئے راجہ عمر لطیف۔ایڈیشنل سیکرٹری کے لئے فاروق قریشی ۔ جوائنٹ سیکرٹری کیلئے محمود صادق چوہدری۔ فنانس سیکرٹری کے لئے عامر قریشی۔ انفارمیشن سیکرٹری کے لئے چوہدری کاشف نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔۔ گورننگ باڈی کے حوالہ سے مرزا ظفر کا مقابلہ ضیا رشید کے ساتھ ہوگا ملک شاہ زیب کے مدمقابل چوہدری عامر اقبال نے کاغذات نامزدگی جمع کر وا ئے ۔راجہ روحان احمد کا مقابلہ زبیر قریشی کے ساتھ ہوگا ۔ راجہ ظفر بھٹی راجہ عباس۔ ملک سلیم ۔ طاہر شاہ ۔ خرم شاہ کے مد مقابل کاغذات واپس اور جمع نہ کروائے گئے جس پر یہ پانچوں امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوں گے ۔ملک افتخار اور راجہ سلیمان نے اپنے کاغذات جمع نہ کروائے۔