تربیلا(ملک فضل کریم )تربیلا پریس کلب غاز ی کے صحافیوں نے منگلا ڈیم کا صدر تربیلا پریس کلب غازی ملک فضل کریم کی قیادت میں دو روزہ مطالعاتی دورہ کیا ہے۔اے ڈی شعبہ تعلقات عامہ تربیلا ڈیم جاویداقبال بھی صحافیوں کے ہمراہ تھے۔ منگلا ڈیم انتظامیہ نے دورہ کے حوالے بہترین انتظامات کئے۔ صحافیوں کو منگلا ڈیم کی سیر کروائی گئی۔ منگلا پاور ہاؤس میں منگلا ڈیم کی تعمیر و بجلی کی پیداوار کے حوالے چیف انجینئر کریم نواز نے بریفنگ دی۔ بریفنگ کے موقع پر جنرل منیجر منگلا ڈیم صفدر علی خان،چیف انجینئر ملک اورنگزیب، آر ای صاحبان، ایکسن، پی آراو، دیگر افسران موجود تھے۔ ایکسن الیکٹریکل اسامہ نے منگلا پاور ہاوس ،کنٹرول روم کا دورہ کرواتے ہوئے بجلی کے پیداواری یونٹس کی تنصیب ،آپ گریڈیشن و بجلی کی پیداوار سے آگاہ کیا۔ تربیلا پریس کلب غازی کی جانب سے جنرل منیجر منگلا ڈیم صفدر علی خان کو خصوصی طور پر شیلڈ پیش کی۔جبکہ چیف انجینئر ملک اورنگزیب نے تربیلا پریس کلب غازی کو بھی منگلا ڈیم انتظامیہ کی طرف سے شیلڈ پیش کی گئی۔صحافیوں نے چیف انجینئر واپڈا ہائیڈل ٹریننگ سنٹر کے چیف انجینئر زبیر بھٹی سے بھی انکے افس میں ملاقات کی۔جبکہ جی ایم منگلا ڈیم صفدر علی خان سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔اس موقع پر چیف انجینئر ریاض خالد جن کا تبادلہ چیف انجینئر سول تربیلا ڈیم ہوا ہے بھی موجود تھے۔تربیلا پریس کلب کے صدر ملک فضل کریم نے جی ایم صفدر علی خان کا دورہ کے موقع پر بہترین انتظامات پر خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔ جبکہ دورہ کی منظوری دینے پر ممبر پاور واپڈا جمیل اختر کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔