پنشن میں اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف،عبدالغفور چوہان

Jun 15, 2024

جہلم(نامہ نگار) ا س سال موجودہ حکو مت پاکستان نے جو بجٹ پیش کیا ھے اس مہنگائی کے دور میں او نٹ کے منہ میں زیرہ ھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری ایکس سروس مین سوسائٹی ضلع جھلم نائیک (ریٹائرڈ) عبدالغفور چوہان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پنشنرز کے ساتھ پندرہ فیصد اضافہ کر کے مذاق کیا ھے۔اس مہنگائی کے دور میں کم از کم 35 پینتیس فیصد اضافہ کرنا چائیے تھا۔لہذا بجٹ پاس ھونے سے پہلے حکومت پینشرز کے بارے میں سوچے اس کے علاوہ ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل(ریٹائرڈ)عبداقیوم ملک سے درخواست ھے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں۔

مزیدخبریں