ٹی ایچ کیوہسپتال مری میں 10 نئے ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کی تعیناتی

Jun 15, 2024

   مری(نمائندہ خصوصی)ممبرقومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور کی اہلیان مری کو طبی سہولیات فراہم کر نے کیلئے کاوشیں قابل تحسین ہیں مرکزی انجمن تاجر ان مری کاایم این اے کوخراج تحسین،ملکہ کوہسار مری کے اکلوتے تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال مری وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے مری کے دورہ کے دوران راجہ اسامہ اشفاق سرور نے ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کی نشاندہی کی تھی جس پر وزیراعلی پنجاب کے احکامات پر فوری طورپر ٹی ایچ کیوہسپتا ل مری میں 10 نئے ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کی تعیناتی کی گئی جبکہ ڈیلی ویجز رچھ ڈاکٹرزمذکورہ ہسپتال پہنچ گئے ہیں جبکہ چارڈاکٹر مری نہیں پہنچ سکے،مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداروں کاکہنا ہے کہ ایم ایس ٹی ایچ کیوہسپتال مری ڈاکٹر نیاز علی خان بھی ہسپتال کے حوالے سے انتہائی ذمہ داری سے کام کررہے ہیں، مری میں پنجاب کے دیگر اضلاع سے اکثر آنے والے ڈاکٹرز اپنی ٹرانسفر اس لئے کروالیتے ہیں کہ مری کے ہسپتال میں ڈاکٹروں کیلئے کوئی رہائش کا کوئی بندوبست نہیں ہے،ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ تنخواہ سے پرائیویٹ طور پر رہائش لینا مشکل ہے،نوتعینات دس ڈاکٹروں کا تعلق بھی راولپنڈی ڈویژن یادیگر شہروں سے ہے، ڈاکٹروں کی رہائش ہونے کی وجہ سے انکو روزانہ آنے جانے میں انتہائی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے ۔

مزیدخبریں