راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )وزیر تعلیم پنجاب ایجوکیشن سیکٹرکیلئے بہترین کردار ادا کر رہے ہیںگرمیوں کی چھٹیوں میں سمر کیمپ کی اجازت دینا خوش ائند ہے ان خیالات کا اظہار, نعیم اشرف سینیئر وائس پریزیڈنٹ راولپنڈی چیمبر اف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کارپوریٹ اینڈ ہیومنٹیرین ہیڈ ال پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسییشن کنوینیر سٹینڈنگ کمیٹی ان ایجوکیشن پنجاب فیڈریشن اف پاکستان چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ رانا سکندر حیات سے لاہور میں ایپسما کے وفد کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میںان سے گرمیوں میں محدود وقت کے لیے سمر کیمپ کی اجازت مانگی جس پر رانا سکندر حیات خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ٹیم سے مشاورت کے بعد نوٹیفکیشن ایشو کریں گے رانا سکندر حیات منسٹر ایجوکیشن پنجاب کے حکم پر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں تمام کلاسز کے لیے طلبہ و طالبات کے لیے صبح سات بجے سے 10 بجے اور شام چار بجے سے سات بجے تک سمر کیمپ لگانے کی مشروط اجازت دے دی اور نوٹیفکیشن جاری کر دیا نعیم اشرف نے کہا کہ ہم رانا سکندر حیات خان کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے پرائیویٹ سیکٹر کی تجاویز کو سنا اور اپنی بھرپور ورکنگ کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا۔