اسلام آباد: (وقائع نگار): چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جمعہ کے روز عیدالضحیٰ انتظامات کیحوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، سی ڈی اے، آئی سی ٹی اور اسلام آباد پولیس کے سنئیر افسران نے شرکت کی. چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آبادمحمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد تمام انتظامات کی نگرانی کریں گے۔ عیدالضحی کے مو قع خصوصی آپریشن کو مانیٹر کرنے کے لئے اسلام آباد سیف سٹی میں مرکزی کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے