اسلام آباد(خبرنگار)اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام "سہ روزہ قومی تقریبِ تقسیم ِاعزازات"کے سلسلے کا اختتامی اجلاس مہمان خصوصی اسد محمد خاں جبکہ نور الہدی شاہ، مہمانِ اعزازتھیں۔ڈاکٹر نجیبہ عارف، صدرنشین، اکادمی ادبیات پاکستان ،نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ ڈاکٹر ناصر عباس نیر نے کلیدی خطبہ پیش کیا۔ اس اجلاس میںاردو نظم و نثر،بلوچی نظم و نثراور براہوئی نظم و نثر کے اعزازات پیش کیے گئے۔ نظامت عشرت فاطمہ نیکی۔ اس موقع پر اسد محمد خا ںنے کہا کہ میں صدر نشین اکادمی، ڈاکٹر نجیبہ عارف اور ان کے رفقاکار کو شاندار تقریب منعقد کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے ایوارڈ یافتہ ادیبوں اور شاعروں کو ایک جگہ پر اکٹھاکیا۔