اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینٹ سے منظور چار ترمیمی بلوں پر دستخط کر دیئے۔ صدر مملکت نے پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ ترمیمی بل‘ نیشنل شپنگ کارپوریشن‘ براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی بل‘ نیشنل ہائی وے اتھارٹی ترمیمی بل پر دستخط کئے ہیں۔