لاہور( این این آئی) پنجاب حکومت نے 4ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کو اضافی ذمہ داریاں سونپ دیں ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو ) منڈی بہائو الدین ذوالفقار احمد کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل ) منڈی بہائو الدین ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( فنانس اینڈ پلاننگ ) نارووال محمد سلیم کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل ) نارووال ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو ) لیہ محمد شاہد کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل ) لیہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ ) ننکانہ صاحب رائے ذوالفقار علی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل ) ننکانہ صاحب کی اضافی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے ۔
پنجاب حکومت نے 4ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کو اضافی ذمہ داریاں سونپ دیں
Jun 15, 2024