نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ) نوشہرہ میں شوہر نے بیوی اور اس کے والدین کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ ڈی پی او نوشہرہ کے مطابق نظام پورہ کے رہائشی ملزم یاسر زمان کی بیوی ناراض ہوکر گزشتہ چار ماہ سے میکے میں تھی، ملزم اپنی بیوی کو گھر لے جانے کیلئے سسرال پہنچا۔ سسرالیوں کے انکار پر ملزم نے اپنی ساس، سسر اور بیوی پر فائرنگ کرکے تینوں افراد کو قتل کر دیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ پوسٹمارٹم کیلئے نعشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔
نوشہرہ : گھریلوجھگڑے پر بیوی ، ساس سسر کو قتل کردیا
Jun 15, 2024