ٹی 20 ورلڈ کپ:قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن بارش سے متاثر

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ٹی 20 ورلڈ کپ کے چوتھے اور آخری گروپ میچ کی تیاری کیلئے ٹیم پاکستان فلوریڈا میں موجود ہے۔موسم کی خرابی کے باعث پریکٹس کا پہلا سیشن متاثر ہو گیا، کھلاڑیوں نے ہلکی پھلکی انڈور فزیکل ٹریننگ کی اور فٹ بال بھی کھیلی۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ کے آخری لیگ میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم نے بارش کے باعث پریکٹس سیشن ختم کر کے سٹیڈیم کی بجائے مقامی فٹبال کلب میں فزیکل ٹریننگ کی اور فٹبال کھیلنے کو ترجیح دی۔قومی کرکٹرز نے بچوں کیساتھ کرکٹ کلینک میں بھی حصہ لیا، کھلاڑیوں نے بچوں کیساتھ کرکٹ کھیلی اور انہیں ٹپس بھی دیں۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کریں۔  ہر کوئی اچھے وقت میں آپ کو سپورٹ کرتا ہے لیکن میرا ہمیشہ یہی کہنا ہے کہ فینز کو آپ کو برے وقت میں سپورٹ کرنا چاہیے۔ لیفٹ آرم پیسر نے مداحوں سے درخواست کی کہ ہم آپ کی ٹیم ہیں کوئی گلی کی کرکٹ ٹیم نہیں، یا ہم کوئی ایسی ٹیم نہیں ہیں جس میں پلیئرز کو سفارش کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے۔اگر آپ اس وقت ٹیم کو سپورٹ نہیں کریں گے تو ؤپ بھی میڈیا کی طرح ہی ہونگے۔ انھوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ میں نے شاہد ؤفریدی سے کافی مدد لی ہے اور معین خان اکیڈمی میں اپنی بیٹنگ پر کافی کام کیا ہے۔میرا کردار یہ ہے کہ آخر کے اوورز میں باؤنڈریز لگاؤں اس لیے میں زیادہ تر اسی چیز کی پریکٹس کرتا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...