لاہور (خبر نگار) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ ججوں کے ہمراہ سپریم کورٹ بار پہنچے۔ جسٹس امین الدین خان، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس یحیٰ آفریدی بھی ہمراہ تھے۔ سپریم کورٹ بار کے صدر شہزاد شوکت نے استقبال کیا اور گلدستہ پیش کیا۔ سپریم کورٹ بارکے سابق صدر احسن بھون، رانا بختیار، حافظ انصار اور دیگر نے استقبال کیا۔ ممبر پاکستان بار کونسل چوہدری حفیظ، اظہر بٹ ایڈووکیٹ بھی بار میں موجود تھے۔ سپریم کورٹ کے جج وکلاء میں گھل مل گئے، احسن بھون نے وکلاء کے مسائل ججوں کے گوش گزار کئے۔