لاکھوں کی وارداتیں، کوٹ عبدالمالک میں ڈاکوؤں نے سیلز مین قتل کر دیا 

لاہور+ فیروز والہ (نامہ نگاران) ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ کوٹ عبدالمالک میں سیلزمین کو قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے ہربنس پورہ کے علاقے میں شاداب کے گھر  گھس کر اہلخانہ کو  یرغمال بناکر 6لاکھ 46 ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، نواب ٹاؤن کے علاقے میں فرقان اور اس کی فیملی سے ساڑھے 3 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، ٹاؤن شپ کے علاقے میں عنصر سے 70 ہزار روپے اور موبائل فون، ساندہ کے علاقے میں وقار سے 61 ہزار روپے اور موبائل فون، رائیونڈ کے علاقے میں سلیم سے گن پوائنٹ پر 80ہزار روپے اور موبائل فون، ساندہ کے علاقے میں جبار سے 37ہزار روپے اور موبائل فون، مصری شاہ کے علاقے میں طارق سے  23ہزار روپے اور موبائل فون، پرانی انارکلی کے علاقے میں صغیر سے  18 ہزار روپے اور موبائل فون، سبزہ زار کے علاقے میں امجد سے 11 ہزار روپے اور موبائل فون، لٹن روڈ کے علاقے میں عرفان سے 2 ہزار روپے اور موبائل فون  چھین لیا چوروں نے گلشن اقبال کے علاقے میں ارسلان کے گھر گھس کر ساڑھے5 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیوارات اور دیگر سامان چوری کر لیا۔ چوروں نے اقبال ٹاؤن، ڈیفنس، گرین ٹاؤن اور باغبانپورہ کے علاقوں میں سے 4کاریں جبکہ ہنجروال، ریس کورس، ٹبی سٹی، بھاٹی گیٹ، شاہدرہ ٹاؤن، مزنگ، اسلام پورہ اور قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقوں میں سے 8 موٹر سائیکلیں چوری کرلیں۔ دریں اثناء کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی واردات کے دوران ایک کمپنی کے سیل مین نوجوان ولید ڈار کو لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے سیل کی رقم چھین لی اور فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا۔ ملکاں والا بازار مریدکے کا رہائشی مظہر عالم ڈار اپنے بیٹے ولید احمد ڈار کے ہمراہ بسکٹ فیکٹری میں بطور سیل مین کام کرتے ہیں۔ دونوں باپ بیٹا کوٹ عبدالمالک (شریف پارک) رکشے پر مال سیل کر رہے تھے۔علاوہ ازیں پولکا چوک کے قریب گاڑی نہ روکنے پر 3 ڈاکوؤں کی کار پر فائرنگ سے تاجر بشیر، ونڈالہ نہر جھال والا پل پر  ڈاکوؤںکی فائرنگ  سے وقار، شرقپور کے علاقہ ڈیرہ سلہریاں کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے محمد اصغر شدید زخمی ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...