منڈیوں سے لیکر عید نماز تک فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائیں:خواجہ سلمان 

Jun 15, 2024

لاہور (نیوز رپورٹر) عیدالاضحی سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دینے کیلئے کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کا اہم اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ سب کمیٹی خواجہ سلمان رفیق نے صدارت کی۔ صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن اور وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے بھی شرکت کی۔ صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال اور عیدالاضحی پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ مویشی منڈیوں سے لیکر عید کی نماز تک فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ عیدالاضحی پر ایکٹو ہونے والی کالعدم تنظیموں کو قانون کے شکنجے میں لائیں گے۔ دریں اثناء صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق اور صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت ڈینگی، متعدی امراض اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ بارے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا۔ صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے اجلاس کے دوران ڈینگی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سیکرٹری صحت علی جان خان نے متعدی اور وبائی امراض پر تفصیلی بریفنگ دی۔سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ڈینگی سرویلنس کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔جبکہ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی قیادت میں انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ٹرانسفیوژن میں ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے کی مناسبت سے آگاہی واک کا اہتمام کیاگیا۔

مزیدخبریں