لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) نائب امیر جماعت اسلامی اور صدر مجلس قائمہ سیاسی قومی امور لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عالمی محاذ پر نئی صف بندی وقت اور حالات کی بڑی ضرورت ہے۔ انسانوں پر جبر اور موت مسلط کر کے دنیا میں امن قائم نہیں رہ سکتا۔ بانی پی ٹی آئی نے سیاسی مذاکرات کیلئے پیشرفت کی ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔ یہ تو ملاقات میں ہی معلوم ہو گا کہ سیاسی مذاکرات کا روڈ میپ کیا ہے یا سپریم کورٹ کا ہی منہ بند کرنے کا اقدام ہے۔ توقع ہے کہ مولانا فضل الرحمان ناکام اور عوامی نفرتوں کی نشانی اتحادی حکومت کے حربوں سے آزاد رہیں گے۔ لیاقت بلوچ نے روس کے سفیر البرٹ فورلین کی دعوت پر روس کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک اور ترکی، یمن، ایران کرغزستان، فلسطین، آذربائیجان، افغانستان، سری لنکا کے سفراء اور جمعیت علماء اسلام کے امیر اپوزیشن مرکزی رہنما مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی اور ملکی حالات، عالمی حالات، غزہ فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
عالمی محاذ پر نئی صف بندی وقت ، حالات کی بڑی ضرورت ہے:لیاقت بلوچ
Jun 15, 2024