لاہور(نیوز رپورٹر)جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ٹکٹ ہولڈرز متعلقہ تنظیموں کیساتھ ملکر وارڈ اور یو سی تنظیمیں مکمل کریں۔صوبائی تنظیم حتمی ضلعی عہدیداروں کے انٹرویو بھی کرے گی۔وہ پیپلز پارٹی ساہیوال ڈویژن کے زوم اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات پی پی وسطی پنجاب شہزاد سعید چیمہ ،نائب صدر پی پی وسطی پنجاب رانا عرفان، ڈویژنل صدر غلام فرید کاٹھیا اور ضلعی صدر ذکی چودھری شریک تھے۔اجلاس میں ساہیوال ڈویژن کی ضلعی تنظیموں پاکپتن ،اوکاڑہ،ساہیوال کے لیے مجوزہ ناموں پر غور کی گیا۔ اجلاس میں ڈویژن اور تینوں ڈسٹرکٹ کے عہدیداروں کیلئے مختلف ناموں پر غور کیا گیا۔
ٹکٹ ہولڈرز متعلقہ تنظیموں کیساتھ ملکر وارڈ اور یو سی تنظیمیں مکمل کریں:حسن مرتضیٰ
Jun 15, 2024