مسلمان دلوں میں جذبہ ابراہیمی پیدا کریں،قربانی نمود و نمائش نہیں:راغب نعیمی

 لاہور (خصوصی نامہ نگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ مسلمان اپنے دلوں میں جذبہ ابراہیمی پیدا کریں۔عیدالاضحی پرغرباء‘مساکین اورمستحق افراد کاخصوصی خیال رکھاجائے۔ قربانی نمود و نمائش کیلئے نہیں اللہ کی رضا کیلئے کرنی چاہیے۔ قربانی کے اصل فلسفہ اور روح کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ قربانی جذبہ ایثارمحبت اورتقویٰ کانام ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دریں اثناء ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی قیادت میں علماء کرام کے وفد نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان سے ملاقات کی۔ علماء کے وفد میں مفتی انتخاب احمد، مفتی محمد عمران، مولانا سردار محمد خان لغاری، مولانا محمد علی نقشبندی اور مولانا احسان الحق صدیقی شامل تھے۔

ای پیپر دی نیشن