لاہور(خبرنگار) عیدالاضحی کی آمد آمد ہے۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے سال کے سب سے بڑے چیلنج عید قرباں صفائی آپریشن کوکامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کر لیے گئے۔سی ای او بابر صاحب دین نے صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے صبح سویرے فیلڈ میں ڈیرے ڈال لیے۔ایل ڈبلیو ایم سی کے تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کو بھی طلب کر لیا گیا۔عید سے قبل صفائی انتظامات کی چیکنگ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے تمام افسران کی اضافی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں۔