قربانی مکمل درس توحید ،امت عملی تقاضے بھی پوری کرے: میاں جمیل

لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے جامع أبی ہریرہؓ کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قربانی مکمل درس توحید ہے۔ امت سنت ابراہیم ؑکے عملی تقاضے بھی پوری کرے۔ سیدنا ابراہیم ؑاورسیدنا اسمٰعیل ؑ نے احکامات الٰہی کی تعمیل ،رب کائنات کی رضاوخوشنودی کیلئے جان ومال کے نذرانے پیش کرکے کائنات میں بندگی کی مثال قائم کر دی۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ حضورنبی کریمؐ نے بھی سیدنا ابراہیم ؑاورسیدنا اسمٰعیل ؑکی سنت کو جاری رکھا۔

ای پیپر دی نیشن