لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، نامور دینی سکالر ، درجنوں دینی کتابوں کے مصنف اور جامع مسجد محمدی اہلحدیث سنت نگر ، فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ اپنے رب حقیقی کی رضا اور خوشنودی کا حصول ہی سنت ابراہیمی ؑ ہے۔ اس پر میں مزید حکمت یہ ہے کہ باپ کے کہنے پر خود کو ذبح ہونے کیلئے پیش کر دیتا ہے یہ واقعہ اولاد کیلئے بھی ایک بہت بڑا درس ہے اور اسے اللہ پاک نے قیامت تک کیلئے مسلمانوں میں جاری و ساری کر دیا۔ یہ جذبہ ہمیں بھی اپنی زندگیوں میں پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ حکم الٰہی کی پیروی کیلئے سب سے قیمتی چیز قربان کرنے سے اس کی قربت نصیب ہوتی ہے۔
رب کی خوشنودی کا حصول ہی سنت ابراہیمی ؑہے : مولانا فضل الرحمن بن محمد
Jun 15, 2024