لاہور (خصوصی نامہ نگار) جے یو آئی پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی جمہوری ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ اسی مقصد کیلئے وہ پاکستان کے انتخابی عمل کا حصہ بنتی ہے اور پھر ملک میں انتخابی جدوجہد کرنیوالی جماعت ملک میں پارلیمنٹ کے ذریعے ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے کوشاں ہے اور اپنی جماعت کو بھی جمہوری انداز میں چلاتی ہے۔یہ باتیں جے یو آئی کے مرکز ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے جامعہ رحمانیہ میں رکن سازی کے فارم کو بھر کر تجدید کرنے کے بعد ذمہ داران اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ جمعیت کے رکنیت سازی کی تقریبات جامعہ مدینہ جدید، جامعہ رحمانیہ اور جامعہ مدنیہ راوی روڈ پر منعقد ہوئیں۔ جے یو آئی کے نزدیک پاکستان اس وقت جتنے مسائل کا شکار ہے اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ پاکستان کو آئین اور دستور کے مطابق نہیں چلایا گیا۔