جیولن تھروور ارشد ندیم کو فن لینڈ میں ہونے والے ایونٹ کے لیے ویزہ جاری کردیا گیا ہے۔ پاکستانی ایتھلیٹ پہلی دستیاب فلائٹ سے فن لینڈ روانہ ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ویزہ کے باعث ایتھلیٹ ارشد ندیم کی فن لینڈ روانگی تاخیر کا شکار ہوگئی تھی۔ اس سے قبل ارشد ندیم نے آج فن لینڈ روانہ ہونا تھا مگر ویزہ تاخیر سے لگنے کے باعث روانہ نہیں ہوسکے۔بتایا گیا ہے کہ ارشد ندیم نے فن لینڈ میں پاو نورمی گیمز میں شرکت کرنی ہے۔ ارشد ندیم نے ڈچ ویزہ کے ذریعے فن لینڈ کیلئے جانا ہے۔ پاکستان میں فن لینڈ ایمبیسی نہ ہونے کے باعث ارشد ندیم نے ڈچ ویزہ کی درخواست کی۔پاو نورمی گیمز 18 جون کو فن لینڈ کے شہر ترکو میں کھیلی جائیں گی۔ پاو نورمی گیمز میں شرکت نہ کرنے کی صورت میں ارشد ندیم 22 جون کو فن لینڈ میں ہی ایک اور ایونٹ میں شرکت کریں گے۔22 جون والے ایونٹ میں شرکت کیلئے ارشد ندیم عید کے بعد فن لینڈ جائیں گے
جیولن تھروور ارشد ندیم کی مشکل حل، فن لینڈ نے ویزہ جاری کردیا
Jun 15, 2024 | 12:17