قرآن کہتا ہے جو ظلم کرتا ہے اس کی پکڑ ہوگی، خطبہ حج

مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر ماہربن حمد نے خطبہ حج میں کہا ہے کہ اے لوگو، اللّٰہ اور اس کے رسولﷺ کی اطاعت کرو، قرآن کہتا ہے جو ظلم کرتا ہے اس کی پکڑ ہوگی۔


امام و خطیب شیخ ڈاکٹر ماہربن حمد نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے پیغمبر ﷺ کے احکامات پر عمل درآمد کا حکم دیا ہے، رسولﷺ کی اتباع کرنے والوں نے ہمیشہ ہدایت پائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ پر توکل کرنے والوں کو دنیا اور آخرت میں کامیابی ملتی ہے، اللّٰہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، شیطان کے دھوکوں اور وسوسوں سے خود کو محفوظ رکھو، ارکان اسلام کی پیروی میں ہی ہدایت موجود ہے۔

خطبہ حج میں کہا گیا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے دین اسلام کو لوگوں کے لیے پسند کیا ہے، اے لوگو! مصیبتوں اور فساد سے دور رہو، اللّٰہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ کو رحمت بنا کر بھیجا، اسلام فحاشی اور برائی سے منع کرتا ہے، اسلام امانت میں خیانت سے منع کرتا ہے، کسی کا حق مت کھاؤ، شراب اور جوا شیطانی عمل ہے، جو مومنوں کو تکلیف دیتے ہیں کبھی فلاح نہیں پاسکتے، ایک دوسرے سے تعاون کرو، مدد کا جذبہ قائم کرو، اللّٰہ تعالیٰ گناہ معاف کر کے درجات بلند کرنے والا ہے۔

اس سے قبل عازمین حج مناسک حج کے اگلے مرحلے میں میدان عرفات پہنچے تھے، عرفات میں فضا کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے فواروں کا استعمال کیا گیا تھا۔

مسجدالحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر ماہربن حمد خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت 50 زبانوں میں نشر کیا جا رہا ہے۔


حج کا خطبہ سننے کے بعد عازمین حج مزدلفہ میں رات کھلے آسمان تلے گزاریں گے۔

واضح رہے کہ حج کی سعادت کے لیے دنیا بھر سے آئے 20 لاکھ عازمین حج میں ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی بھی شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن