ضلع خیبر میں پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مشکوک ٹرک کے خفیہ خانوں سے اربوں روپے کی منشیات برآمد کرلی اور3ملزمان گرفتار کر لئے ۔ضلع خیبر کے ڈی پی او سلیم عباس کلاچی کے مطابق خیبر کے علاقے شاکس میں خفیہ اطلاع پر پولیس نے ناکہ بندی کی اور مشکوک ٹرک کے خفیہ خانوں سے 67 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔پولیس نے کہا کہ منشیات کو کوئٹہ سے خیبر منتقل کیا جارہا تھا جبکہ کارروائی کے نتیجے میں3 ملزمان کو گرفتار کرکے انہیں تفتیش کے لئے تھانہ جمرود منتقل کردیا گیا۔ ڈی پی او کے مطابق پکڑی گئی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت تقریبا ً3 ارب 61 کروڑ روپے ہے۔