لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی کرپشن کیس میں ضمانت منسوخی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال چودھری پرویز الٰہی کی کرپشن کیس میں ضمانت منسوخی کی پنجاب حکومت کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کریں گے، ۔ لاہور ہائیکورٹ کی جاری کردہ کازلسٹ کے مطابق رجسٹرار آفس نے کیس 20 جون کو سماعت کیلئے مقرر کیا ہے، واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی درخواست میں چودھری پرویز الٰی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔پنجاب حکومت نے پراسییکیوٹر جنرل کی وساطت سے درخواست دائر کررکھی ہے۔