بحری جہاز پر حملے کے بعد حوثیوں کے سات ریڈار تباہ کر دیئے: امریکی فوج

امریکی فوج نے جمعے کے روز کہا کہ اس نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن میں حوثی باغیوں کے سات ریڈار، ایک ڈرون جہاز اور دو ڈرون کشتیاں تباہ کر دیئے ہیں۔اس حملے سے دو دن قبل حوثی حملے میں ایک یونانی ملکیتی بحری جہاز کو نقصان پہنچا اور وہ بحیرۂ احمر میں انجن کی طاقت کے بغیر تیرتا رہا۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر کہا، "یہ ریڈار حوثیوں کے لیے سمندری جہازوں کو نشانہ بنانا اور تجارتی جہاز رانی کو خطرے میں ڈالنا ممکن بناتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن