چوہدری شجاعت حسین کا الطاف حسین کوٹیلی فون، دونوں رہنماؤں نے عوامی مسائل کےحل کیلئے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

مسلم لیگ قاف کے قائد چوہدری شجاعت حسین اور متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے درمیان جمہوریت کے فروغ، قانون کی بالادستی، آئین کی حکمرانی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے الطاف حسین کو صدر مملکت سے کی جانے والی ملاقات کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک وقوم کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے مستقبل میں رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ چوہدری شجاعت حسین نے وفاقی وزیر قانون بابراعوان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات بھی کی، ملاقات کے دوران طے پایا کہ صدر آصف علی زرداری کی اسلام آباد واپسی پر ان ملاقاتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن