سپریم کورٹ کے رجسٹرارآفس کے مطابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور جسٹس غلام ربانی پر مشتمل دو رکنی بنچ کے سامنے لگائے جانے والے کیس کی ضمنی کازلسٹ میں جعلی ووٹرز کے اندارج کا کیس بھی لگا دیا گیا ہے۔ جس میں نادرا کے اس موقف پر بحث ہوگی کہ کل آٹھ کروڑ دس لاکھ ووٹرز میں سے تین کروڑ ساٹھ لاکھ ووٹرز جعلی ہیں انہیں ووٹرزلسٹوں سے نکالا جائے۔