مہمند ایجنسی سے چھ ماہ قبل اغوا کیئے گئے تین رضا کاروں کی سربریدہ لاشیں کوڈا خیل سے برآمد ہوئی ہیں ۔

ان رضا کاروں کو تحصیل بائزئی کے علاقے من زری چینہ کی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے کے دوران اغوا کیا گیا تھا جبکہ اس واقعے میں ایک رضا کار جاں بحق اور سات افراد زخمی بھی ہوئے تھے ۔ جن رضاکاروں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ان میں عمران ، نورشاد اور انورعلی شامل ہیں ۔ عمران اور نورشاد کا تعلق ضلع چارسدہ کے علاقے تنگی سے جبکہ انورعلی کا تعلق دیر سے تھا ۔ ادھر کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی کے ترجمان سجاد مہمند نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ قتل ہونے والے افراد کرائے کے قاتل تھے اور آئندہ بھی ایسے افراد کو معاف نہیں کیا جایئگا ۔

ای پیپر دی نیشن