گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ رواں ہفتے کے دوران سندھ اور جنوبی بلوچستان کے اکثر علاقوں میں درجہ حرارت اکتالیس سے تنتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے ۔ جنوبی پنجاب میں چالس سے اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ اسلام آباد ، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں چھتیس سے چونتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ رہنے کا امکان ہے ۔ آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ اور گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اسلام آباد اکتیس، لاہور بیتس، کوئٹہ چھبیس ، مظفرآباد تینیس، ملتان چونتیس، کراچی سینتیس، پشاور چونتیس، گلگت پچیس، مری اکیس اور فیصل آباد میں بیتس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کاشت کے اکثر علاقوں میں رواں ہفتے کے دوران بارش کا امکان نہیں اور کپاس کے بھی اکثر علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا۔