سندھ کے وزیرداخلہ ڈاکٹرذوالفقارمرزا نے کہا ہے کہ وہ ملتان کے مخدوم نہيں جو وزارت چھنے جانے پراحتجاج کریں، انہیں وزارت سے الگ کیا گیا تو وہ کارکن کی حیثیت سے پیپلزپارٹی کی خدمت کریں گے۔

سندھ اسمبلی میں اپنے استحقاق کی تحریک پر دلائل دیتے ہوئے ڈاکٹرذوالفقارمرزا نے کہا کہ میڈیا کے کچھ لوگ انہیں نااہل بنا کر پیش کررہے ہیں تاہم ان کا یہ پروپیگنڈا کامیاب نہیں ہوگا۔ ذوالفقارمرزا نے نجی ميڈيا گروپ کے خلاف تحريک استحقاق پیش کی جسے سپيکر نے ہاؤس کميٹی کےسپرد کردیا۔ اجلاس کے دوران فنکشنل ليگ کی رہنما ماروی راشدی کی جانب سے بار بار ایوان کی توجہ کراچی ميں جاری ٹارگٹ کلنگ پر مبذول کرائی گئی تاہم اپنی بہادری کے گن گاتے ڈاکٹرذوالفقار مرزا نے کراچی ٹارگٹ کلنگ پر کسی قسم کا کوئی بیان نہ دیا جس کے بعد سپيکر نے اجلاس بدھ کی صبح تک ملتوی کرديا۔

ای پیپر دی نیشن