ايف آئی اے کے تفتيشی افسروں نے اين آئی سی ايل کيس ميں ملوث چودھری مونس الہٰی کے جائيداد سے متعلق جوابات کو غير تسلی بخش قراردیتے ہوئے انہیں مزید تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی۔ تين گھنٹے تک جاری رہنے والی اس تفتيش کے دوران افسروں نے مونس الہٰی سے بجلی اورگيس کے بلوں کے متعلق دريافت کيا توانہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں بدھ کے روز مزيد تفصيلات پيش کريں گے۔ ذرائع کے مطابق چودھری مونس الہٰی سے جائيداد اورديگرامور سے متعلق سو سے زائد سوالات پوچھے گئے ہیں۔