صحت کے پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹرسعید الہی نے کہا ہے کہ ہڑتال کرنے والے ڈاکٹرز انسانیت کی کوئی خدمت نہیں کررہے، مریضوں کی جان کو خطرے میں ڈالنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

Mar 15, 2011 | 22:07

سفیر یاؤ جنگ
لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹرسعید الہی نے کہا کہ حکومت نے میڈیکل کالجوں کے پرنسپل صاحبان اور ٹیچنگ ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو فری ہینڈ دے دیا ہے کہ ہسپتالوں کے کام میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہسپتالوں کی ایمرجنسی اور ان ڈور وارڈ بند کر دینے کی دھمکیاں دینے والے عناصر باز آجائیں حکومت انہیں کبھی ایسا نہیں کرنے دے گی۔ اس موقع ہر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب فواد حسن کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کے ساتھ ایک درجن سے زائد میٹنگز ہوچکی ہیں جس میں انہیں ساری صورتحال اور مالی پوزیشن سے بھی آگاہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں شہباز شریف تنخواہ بڑھانے کے حق میں ہیں تاہم یہ تب ہی ہوگا جب وسائل دستیاب ہوں گے۔
مزیدخبریں