جنوبی افریقہ نے کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک میچ میں آئرلینڈ کو ایک سواکتیس رنز سے شکست دے کر گروپ بی سے کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

Mar 15, 2011 | 22:15

سفیر یاؤ جنگ
ایڈن گارڈن کولکتہ میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پچانوے رنز پر جنوبی افریقہ کے چار ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو پویلین کی راہ بھی دکھا دی لیکن جنوبی افریقن ٹیم جین پال ڈومینی اور کولن انگرام کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر دو سو بہتررنز بنانے میں کامیاب رہی۔ ڈومینی صرف ایک سکور کی کمی سے سنچری نہ بنا سکے جبکہ کولن انگرام چھیالیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ٹاپ آرڈرمیں مورنی وین وائیک نے بیالیس رنز کی اننگز کھیلی۔ جواب میں آئرلینڈ کی ٹیم ایک سو اکتالیس رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔ گیری ولسن اکتیس رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ جنوبی افریقہ کی جانب سے مورنی مورکل اور روبن پیٹرسن نے تین، تین اور کیلس نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کامیابی کے بعد پانچ میچز کھیل کر جنوبی افریقہ کے آٹھ پوائنٹس ہوگئے ہیں اور وہ گروپ میں پہلے نمبر پر آگئی ہے۔
مزیدخبریں