کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی شدید مندی رہی اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس گیارہ ہزارآٹھ سو پوائنٹس کی سطح پرآگیا۔

کراچی سٹاک مارکیٹ کاروبار کے آغاز سے مندی کی لپیٹ میں آگئی اور ہنڈرڈ انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران ڈھائی سو سے زائد پوائنٹس گر کر گیارہ ہزار سات سو پوائنٹس کی سطح سے نیچے آگیا۔ انرجی سیکٹر میں لسٹڈ تمام کمپنیاں مندی کی لپیٹ میں رہیں جبکہ بینکس، فرٹیلائزر، سیمنٹ سٹاکس کی زیادہ ترکمپنیاں منفی نمبرز میں بند ہوئیں۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس دو سو سولہ پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزارآٹھ سوانتیس پوائنٹس پربند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی کاروباری حجم تیرہ کروڑ پچاس لاکھ شیئرز رہا کاروبار کے اختتام تک تین سو چھپن کمپنیوں کے شیئرز میں لین دین ہوا جن میں سے دو سو ایک کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی رہی۔ دوسری طرف لاہور سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی رہی۔ مارکیٹ اڑسٹھ پوائنٹس کی کمی کے ساتھ تین ہزار پانچ سو اناسی پوائنٹس پر بند ہوئی۔ مارکیٹ میں ایک سو ایک کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے صرف گیارہ کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا جبکہ بیالیس کمپنیوں کے حصص میں کمی اور اڑتالیس کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔

ای پیپر دی نیشن