سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان نے مسلم لیگ قاف کے پارلیمانی لیڈرچودھری ظہیرالدین کی جانب سے یونیفیکیشن بلاک کے نو ارکان کی نااہلی کے لئے دائر کیا جانے والا ریفرنس مسترد کر دیا ہے

چودھری ظہیرالدین کی جانب سے یونیفیکیشن بلاک کے نو ارکان پنجاب اسمبلی میاں طارق محمود، ڈاکٹر طاہر علی جاوید، چودھری محمد ارشد، میاں عطا مانیکا، نسیم لودھی، صبا صادق، فرحانہ افضل، عائشہ جاوید، اور جوئس روفن جولیس کے خلاف دائر کردہ ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا تھا ان ارکان نے پارٹی پالیسی سے انحراف کرتے ہوئے حکومت کی حمایت کی لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ سپیکر رانا محمد اقبال نے ریفرنس مسترد کرتے ہوئے باقاعدہ حکم نامہ بھی جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے سابق سپیکر افضل ساہی کی جانب سے صبا صادق کے خلاف چودھری ظہیر الدین ہی کے دائرکردہ ریفرنس میں رولنگ دی گئی تھی کہ آئین میں پارلیمانی لیڈر کی تشریح درج نہیں لہذا بغیر کسی تشریح کے کسی بھی رکن کے خلاف آئین کی شق تریسٹھ اے کے تحت نااہلی کی کارروائی نہیں ہوسکتی۔

ای پیپر دی نیشن