صدر مملکت آصف علی زرداری نے فلڈ ڈویلپمنٹ سرچارج پندرہ فیصد جبکہ سپیشل ایکسائز ڈیوٹی اڑھائی فیصد تک فوری نافذ کرنے کے لیے آرڈیننس جاری کردیا حکومت کو چھبیس ارب روپے حاصل ہوں گے

صدر مملکت آصف علی زرداری نے انکم ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز آرڈیننس دوہزار گیارہ جاری کردیا گیا ہے جو فوری طور لاگو ہوگا اس آرڈیننس کے نفاذ سے زرعی ادویات،ٹریکٹرز، کھاد،بیج اور دیگر کئی اشیاء پر پہلے سے دی گئی چھوٹ ختم ہو جائے گی اور پہلے سے ٹیکس دہندگانکو پندر فیصد فلڈ دویلپمنٹ سرچارج اور اڑھائی فیصد فیڈرل سپیشل ایکسائز ڈیوٹی دینا ہوگی فلڈ ڈویلپمنٹ سرچارج تین ماہ تک جاری رہے گا ذرائع کا دعوی ہے کہ اس آرڈیننس سے آئی ایم ایف کو نئی ڈیوٹیز لگاکر جبکہ ایم کیو ایم کو زرعی اشیاء پر سے چھوٹ واپس لے کر خوش کیا گیا ہے

ای پیپر دی نیشن