ميموکميشن کا اجلاس آج پھر ہو رہا ہے، امريکہ ميں پاکستان کے سابق سفيرحسين حقانی کے وکيل زاہد بخاری لندن ميں منصور اعجاز پر جرح کريں گے۔

Mar 15, 2012 | 11:34

سفیر یاؤ جنگ
بلوچستان ہائیکورٹ کے چيف جسٹس قاضی فائز عيسیٰ کی سربراہی ميں ميمو کميشن اجلاس کے دوران منصور اعجازپرحسين حقانی کے وکيل زاہد بخاری لندن ميں جرح کريں گے جبکہ اس کے بعداٹارنی جنرل مولوی انوار الحق ويڈيو لنک کے ذريعہ منصور اعجاز پر جرح کريں گے. يہ سارا عمل مکمل ہونے کے بعد حسين حقانی کو بھی ميمو کميشن نے اسلام آباد ميں طلب کر رکھا ہے. کميشن کی گزشتہ کارروائی ميں درخواست گزاروں کے وکلا نے منصور اعجازپر جرح مکمل کرلی تھی. کميشن کے طلب کرنے پر حسين حقانی کے گزشتہ برس مئی سے نومبر کے دوران استعمال کيے گئے بليک بيری موبائل فون کے بلز جمع کرائے جا چکے ہيں تاہم ان کے وکيل نے ان بلز کی تفصيلات پرائيويسی رائٹس کے تحت خفيہ رکھنے کی درخواست کی تھی.حسين حقانی نے کميشن کو جمع کرائے گئے بيان ميں منصور اعجاز کی جانب سے لگائے گئے تما م الزامات کی ترديد کی اور موقف اختيار کيا ہے کہ ان کا منصور اعجاز سے رابطہ ضرور ہوا مگر ميمو کا معاملہ کبھی زير بحث نہيں آیا۔
مزیدخبریں