ایشیاء کپ کرکٹ کے اہم میچ میں پاکستان اور سری لنکا ڈھاکہ میں مد مقابل ہیں۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچزمیں پاکستان کاپلہ بھاری رہا۔

Mar 15, 2012 | 14:29

سفیر یاؤ جنگ
دونوں ممالک ایک روزہ کرکٹ میں انیس سو پچھتر میں پہلی بار آمنے سامنے ہوئے ۔ انگلینڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے ایک سو بانوے رنز سے کامیابی حاصل کی۔ اب تک دونوں ٹیموں کے مابین کل ایک سو چھبیس ایک روزہ مقابلے ہوچکے ہیں جن میں سے گرین شرٹس نے پچھتر میچ اپنے نام کئے جبکہ سینتالیس میچوں میں سری لنکن ٹیم فاتح رہی اور میچ ایک ٹائی ہوا جبکہ تین بے نتیجہ رہے۔ انیس سو چوراسی میں شروع ہونے والے ایشیا کپ مقابلوں میں اب تک بھارت نے پانچ مرتبہ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے جبکہ سری لنکا کی ٹیم چار مرتبہ فاتح رہی۔
مزیدخبریں