مسلم لیگ ن نے سترہ مارچ کو صدرمملکت کےپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کےموقع پر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

Mar 15, 2012 | 15:13

سفیر یاؤ جنگ
ذرائع کےمطابق مسلم لیگ نون صدرمملکت آصف علی زرداری کوپارلیمنٹ میں پانچویں مرتبہ خطاب کا پرسکون موقع نہیں دیگی۔اس سلسلےمیں قائد حزب اختلاف چوہدری نثارعلی خان نے مسلم لیگ نون کےاراکین قومی اسمبلی اورسینٹ کوسترہ مارچ کی صبح دس بجے پارلیمنٹ ہاوس میں اکھٹےہونےکی ہدایت کی ہےتاکہ انہیں پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں احتجاج کےطریقہ کا ربتایا جاسکے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کےاراکین صدرکےخطاب کےآغازپراپنی نشتوں پر کھڑےہوکرنونوکےنعرےلگائیں گےجبکہ کچھ دیراحتجاج کےبعد اراکین ایوان سےواک آوٹ کریں گے۔مسلم لیگ نون کی قیادت پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں احتجاج کیلئے دیگراپوزیشن جماعتوں سےبھی رابطہ کررہی ہے۔اسل سلسلےمیں چوہدری نثارعلی خان،مولانا فضل الرحمان،آفتاب شیرپاؤ اورمیرحاصل بزنجو سےملاقات کرینگے۔
مزیدخبریں