لندن(ثناءنیوز) برطانوی لیبر پارٹی نے یہودی مخالف ریمارکس پر لارڈ نذیر احمد کی پارٹی رکنیت معطل کرد ی ہے۔ انہوں نے حادثے کے نتیجے میں ایک شخص کی ہلاکت کے بعد انہیں جیل بھیجے جانے کے معاملے کو یہودی سازش قرار دیا تھا۔ ٹائمز اخبار کا کہنا ہے کہ لارڈ نذیر احمد، جنہیں خطرناک ڈرائیونگ کرنے پر 12 ہفتوں کے لیے جیل بھیجا گیا تھا، نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں برطانوی عدالتوں کے ذریعے سزا دلوانے کے پیچھے یہودی ملوث ہیں اور وہ اخباروں اور ٹی وی چینلوں کے مالک ہیں۔ ٹائمز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے بعد لارڈ نذیر احمد کو تحقیقات کے زیر التوا رہنے تک معطل کردیا گیا ہے۔
لارڈ نذیر