ٹرانسپرنسی نے اجالا سولر پراجیکٹ کو بھی قواعد کے مطابق قرار دیدیا

Mar 15, 2013

لاہور(خبرنگار) ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل نے اجالا سولر پراجیکٹ کو بھی قواعد و ضوابط کے مطابق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اجالاسولر پراجیکٹ کے تحت 2 لاکھ سولر پینلز کی خریداری کے عمل میں کسی قسم کی بدعنوانی نہیں پائی گئی۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے محکمہ انرجی پنجاب کے نام خط میں کہا گیا ہے کہ اجالا سولر پراجیکٹ میں پنجاب پروکیورمنٹ رولز 2009ءپر مکمل طور پر عملدرآمد کیا گیا ہے۔ اجالا سولر پراجیکٹ کے کنٹریکٹس اور خریداری کے معاملات کا بغور جائزہ لینے سے معلوم ہوا کہ اجالا سولر پراجیکٹ مکمل طور پر شفاف ہے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل پاکستان، ملک میں قانون کی حکمرانی ، کرپشن کے خاتمے اور گڈگورننس کے فروغ کے لئے کوشاں رہے گی۔ دریں اثناءپنجاب حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی طرف سے میٹروبس پراجیکٹ کے بعد اجالا سولر پراجیکٹ کو بھی قواعد و ضوابط کے مطابق قرار دیا جانا پنجاب حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت کی سند ہے۔
ٹرانسپرنسی/اجالا پراجیکٹ

مزیدخبریں