نادرا شفاف اور بروقت انتخابات کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے: چیئرمین

لاہور (اپنے نمائندے سے) نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) عوام کی شناخت کے ساتھ ساتھ ملک میں شفاف اور بروقت انتخابات کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، اب تک 92.8 ملین سے زائد شناختی کارڈز کا اجراءکر دیا گیا ہے جوکہ ملک کی 18 سال سے زائد عمر کی بالغ آبادی کا 96 فیصد ہے، بقیہ 4 فیصد لوگوں کو بھی الیکشن تک قومی دھارے میں سمو لیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین نادرا محمد طارق ملک نے گزشتہ روز نادرا رجسٹریشن سنٹر پنجاب سول سیکرٹریٹ لاہور کے افتتاح کے موقع پر ایک پروقار تقریب میں کیا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری ناصر محمود کھوسہ نے سول سیکرٹریٹ میں نادرا سنٹر کے قیام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی خو ش آئند امر ہے۔، اس سے سرکاری ملازمین کو شناختی کارڈ کے اجراءمیں سہولیات دفتری اوقات میں میسر آئیں گی۔

ای پیپر دی نیشن