لاہور (نیوز رپورٹر( ملک میں گزشتہ روز بجلی کی طلب و رسد میں 6500 کا فرق رہا، جس کے باعث شہروں میں 14 اور دیہی علاقوں میں 20 گھٹنے تک کی لوڈشیڈنگ کی گئی۔ بجلی کی ڈیمانڈ روز بروز بڑھنے سے شارٹ فال میں اضافہ ہو رہا ہے، ڈسکوز کو ان کی ضرورت کے مقابلہ میں تقریباً 60 فیصد بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ پی ایس او کی جانب سے بار بار انتباہ کے باوجود وزارت بجلی و پانی کی جانب سے ادائیگی نہیں کی جا رہی ہے۔