اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف آج جمعہ کو قوم سے اپنا الوداعی خطاب کریں گے۔ وزیراعظم کی تقریر کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی تقریر میں پاکستان پیپلزپارٹی اور اتحادی جماعتوں کے پانچ سالہ دور اقتدار کی کامیابیوں کا احاطہ کرنے اور اپوزیشن سے نگران سیٹ اپ پر اتفاق رائے کی صورت میں اس کا اعلان بھی کریں گے۔